4

امریکی صدر ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم کو پیغام،سخت انتباہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اسرائیل ایران کے خلاف کوئی یکطرفہ فوجی کارروائی کرتا ہے تو امریکا اس میں حصہ نہیں لے گا۔ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر بات چیت کی گئی۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی پر اپنا مؤقف پیش کیا، تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایسی کسی کارروائی میں امریکا شامل نہیں ہوگا۔اسی دوران ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حالیہ اقدامات کے باوجود امریکا تہران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، کیونکہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سیاسی حل زیادہ مؤثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں