کراچی(این این آئی) پاکستان میں طلاق اور خلع کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ازدواجی اور خاندانی نظام سے متعلق کئی اہم سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ قانونی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک بھر میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد طلاق اور خلع کے معاملات سامنے آئے، جن میں تقریباً 70 فیصد خلع اور 30 فیصد طلاق کے کیسز شامل ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق طلاق کا رجحان نیا نہیں، تاہم حالیہ عرصے میں اس حوالے سے معاملات اور اعداد و شمار زیادہ نمایاں ہوکر سامنے آرہے ہیں،معاشرے میں برداشت کی کمی، میاں بیوی کے درمیان بڑھتے اختلافات، گھریلو مسائل اور معاشی دباؤ ازدواجی تنازعات میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
28











