مظفرآباد (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عاصم خالد اعوان کی زیر صدارت 8 اکتوبر یومِ شہداء زلزلہ کی مناسبت سے تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں 8 اکتوبر یومِ شہداء زلزلہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کے انتظامات، سیکیورٹی، صفائی، ٹریفک اور دیگر ضروری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تقریبات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ضلعی افسران کو ان کے متعلقہ محکموں سے متعلق ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 8 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریبات کو باوقار اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
102











