19

امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے،ترجمان وزرات خارجہ ایران

اتہران(اگلاقدم نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا پوری ایرانی قوم کی معاشی زندگی کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو شدید معاشی نقصان پہنچانے کے لیے ایران پر اقتصادی جنگ مسلط کی گئی ہے۔اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی پابندیوں کا بیانیہ اتنا کمزور ہے کہ اس سے واشنگٹن کی سوچ عیاں ہوگئی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ شروع کرکے آج شرمندگی سے دوچار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں