8

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور گڈ گورننس کا قیام شامل ہیں

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں مسئلہ کشمیر، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور گڈ گورننس کا قیام شامل ہیں۔عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر میں مثبت تبدیلی دیکھیں گے ۔ایک سے دو روز میں تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ بحال کریں گے ۔آنے والے دو دنوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب سے آنے والے راستوں کی بندش نہیں نظر آئی گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر سنٹرل پریس کلب سہیل مغل ، سیکرٹری جنرل شہزاد لولابی، سابق صدر طارق نقاش ،امتیاز اعوان و دیگر ممبران بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ پریس کلب کے ساتھ میرا قریبی اور خصوصی رشتہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج سب سے پہلے میں مرکزی ایوان صحافت کا دورہ کررہا ہوں ۔صحافی لوگوں کی آواز ہم تک اور ہماری آواز لوگوں تک پہنچاتے ہیں ۔نںٔی حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے میڈیا کے سپورٹ کی ضرورت ہے۔میڈیا منفی سوچ کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ ہمیں ویوز اور ریٹنگ کے بجائے ریاست میں مثبت تبدیلی کےلیے کردار کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں ہماری حکومت صحافتی کمیونٹی کے مساںٔل اولین بنیادوں پر حل کرے گی پہلے بھی کبھی صحافیوں کے معاملات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور آگے بھی یہی سلسلہ چلے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دکھ ہے کہ راولاکوٹ اور سدھنوتی کے 7 حلقوں کی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے
اسمبلی اس وقت تک مکمل نہیں ہوگی جب تک وہاں سے ممبران منتخب ہوکر نہیں آجاتے ۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے نے بطور وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کا بجٹ دگنا کیا۔اس وقت پنجاب میں ہر ڈویژن میں دانش سکول ہے جبکہ آزاد کشمیر میں یہ سکول اضلاع کی سطح پر قائم ہونے جارہے ہیں ۔یہ پاکستان مسلم لیگ ن کی کی آزاد کشمیر کے ساتھ لگاؤ کی دلیل ہے ۔انھوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ راولاکوٹ کے حالات ٹھیک نہیں حالات کو معمول پر لانے کی کی پوری کوشش کریں گے وہاں پر جو تعلیمی ضیاء ہو رہا ہے اس پر پالیسی بنائیں گے ، آزاد کشمیر میں بزنس کمیونٹی کے نقصان کا ازالہ کریں گے اور دیگر تحفظات کو دور کریں گے جس سے عوام
واضح تبدیلی دیکھیں گے ۔انھوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ کے اندر نوجوان ممبران اسمبلی موجود ہیں یہ ٹیم ڈیلیور کرسکتی ہے آپ لوگ مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں