نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں 351 آسامیوں کا اعلان
📌 خالی آسامیوں کی تفصیل:
* سب انسپکٹر (BS-14) — 48 آسامیاں
* ٹیکنیکل اسسٹنٹ (BS-14) — 15 آسامیاں
* سٹینو ٹائپسٹ (BS-14) — 8 آسامیاں
* اپر ڈویژن کلرک UDC (BS-11) — 6 آسامیاں
* اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BS-09) — 36 آسامیاں
* کانسٹیبل (BS-05) — 174 آسامیاں
* کانسٹیبل ڈرائیور (BS-05) — 64 آسامیاں
🎓 تعلیمی قابلیت:
مختلف آسامیوں کے لیے انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری، کمپیوٹر/آئی ٹی سے متعلقہ ڈگری، میٹرک اور دیگر مطلوبہ قابلیت مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلی اہلیت ہر پوسٹ کے مطابق مختلف ہے۔
🎂 عمر کی حد:
تمام درج بالا آسامیوں کے لیے عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
🏃 جسمانی معیار:
کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے مقررہ جسمانی معیار اور دوڑ کا ٹیسٹ بھی ہوگا۔
⏱️ رننگ ٹیسٹ:
مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں مکمل کرنا ضروری ہوگا۔
💻 درخواست دینے کا طریقہ:
امیدوار اپنی درخواستیں National Police Foundation – Testing & Assessment Service (NPFTAS) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔
💰 درخواست فیس:
ہر پوسٹ کے لیے 2,000 روپے فی درخواست فیس مقرر ہے۔ ایک سے زیادہ پوسٹ کے لیے الگ الگ درخواست اور فیس جمع کرانا ہوگی۔
📅 درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
7 ستمبر 2026












