28

مسلم لیگ ن پونچھ کے اندر انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، فاروق حیدر

ہجیرہ ،اسلام آباد (اے ایف بی ) مسلم کانفرنس حلقہ دو ہجیرہ کے ٹکٹ ہولڈر سردار سلیم ناز، سابق لوکل کونسلر ہجیرہ ٹاؤن سردار نسیم، سردار عزیز اور مرزا اشفاق نےسابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔تقریب جموں کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق اور حلقہ دو ہجیرہ سے امیدوار اسمبلی سردار عامر الطاف بھی موجود تھے۔نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے اس موقع پر سردار عامر الطاف نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ “مسلم لیگ ن پونچھ کے اندر انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام ترقی، استحکام اور خدمت کے ایجنڈے کے ساتھ ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں۔”سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ہجیرہ سے مسلم کانفرنس کے سینئر کارکنوں کی شمولیت جماعت کے لیے نیک شگون ہے اور یہ حلقے میں ن لیگ کی پوزیشن مزید مستحکم کرے گی۔امیدوار اسمبلی سردار عامر الطاف نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب مل کر حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں گے۔تقریب میں حلقہ دو ہجیرہ کے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں سردار حفیظ خان، سردار انورایڈوکیٹ، سردار اشرف، مرزا بشارت، سردار نظیر، ملک شکیل اعوان سابق چیئرمین، سردار نعیم بشارت ایڈوکیٹ، سردار جمشید، سردار اعجاز، سردار عرفان اور دیگر کارکنان بھی شریک تھے۔سیاسی مبصرین کے مطابق ہجیرہ میں مسلم کانفرنس کے اہم دھڑے کی ن لیگ میں شمولیت سے آئندہ انتخابات کے مساوات پر واضح اثرات مرتب ہوں گے۔متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں