127

حلقہ LA-27 مظفرآباد-1 انتخابات ملتوی

مظفرآباد : آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق آج مورخہ 2 اگست 2026 کو مہاجرینِ جموں و کشمیر مقیم پاکستان کی 12 قانون ساز اسمبلی کی نشستوں اور مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر پولنگ ہونا مقرر تھی۔ تاہم حلقہ LA-27 مظفرآباد-1 کے بالائی اور دشوار گزار علاقوں میں گزشتہ شب سے ہونے والی شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے باعث متعدد سڑکیں بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں پولنگ عملے اور انتخابی سامان کی بروقت ترسیل ممکن نہ ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے رات گئے تک سڑکیں بحال کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں، تاہم راستے مکمل طور پر بحال نہ ہو سکے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ان غیر معمولی حالات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے حلقہ LA-27 مظفرآباد-1 میں آج کی پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے نئی تاریخ کا اعلان آج 2 بجے دوپہر کیا جائیگا۔ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن اس فیصلے سے ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے اور ووٹرز سے تعاون کی اپیل کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں