مظفر آباد(خبرنگار)چیف الیکشن کمشنرآزاد جموں کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں 27جولائی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا تاثر اور خبریں بے بنیاداور من گھڑت ہیںانتخابات مقررہ وقت پر ہونگے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیںمظفر آباد میں اپنے آفس چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئےجسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نےواضح کیا کہ آئین کے مطابق انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے اور آئین میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہےکہ انتخابات کو ملتوی یا تاریخ آگے کر دی جائے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تمام قیاس آرائیاںاور خبریں بے بنیاد ہیں انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیرکے عبوری آئین 1974کے تحت انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور قانون ساز اسمبلی کی مدت 4اگست کو مکمل ہو رہی ہے اور اس سے قبل انتخابات کا انعقادنا گزیر آئینی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کے 33حلقوں سمیت مہاجرین کی 12نشستوں پر انتخابات کے لئےانتخابی عملہ کوتمام مواد فراہم کر دیا گیا ہے اور وہ اپنے اپنے حلقوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں جس میںپاکستان آرمی ،پاکستان رینجرز ،فیڈرل کانسٹیبلر ی سمیت آزاد کشمیر پولیس ڈیوٹی پر معمور ہیںجبکہ ناگہانی صورتحال میںکوییک ریسپانس فورس بھی موجود رہے گی انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر بھر میں ڈیوٹی پر معمور سرکاری ملازمین کی پولنگ ہوگی تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث پونچھ ،سدھنوتی کے7حلقوں میں پولنگ فی الحال موخر کر دی گئی ہےاور کہا کہ احساس ترین اور کم احساس پولنگ اسٹیشن کیلئے الگ الگ ایس اوپیز ہیں اس لئے انتخابات بروقت ہونگے اور آزادانہ ،منصفانہ ،شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے
16











