22

حلقہ سماہنی میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری محمد رزاق کو اہم سیاسی کامیابی مل گئی

سماہنی پونا
(تحصیل رپورٹر)
حلقہ سماہنی میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری محمد رزاق کو اہم سیاسی کامیابی مل گئی چوہدری محمد بشیر المعروف بابائے پونا نے وزیر حکومت علی شان سونی کو چھوڑ کر اپنے کنبہ قبیلہ سمیت لیگی امیدوار چوہدری محمد رزاق کی حمایت کا اعلان کردیا ، جبکہ سابق امیدوار اسمبلی و ممبر ضلع کونسل چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ ، چیئرمین یوسی پونا چوہدری مظہر یعقوب نے بھی سیاسی ناراضگی ختم کرتے ہوئے چوہدری محمد رزاق کی انتخابی حمایت کا اعلان کیا،
تفصیلات کے مطابق پونا کے نجی ہال میں منعقدہ شمولیتی تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ، تقریب میں سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان ، سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال سمیت لیگی راہنماؤں نے شرکت کی جن کا تقریب آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، تقریب کی صدارت بابائے پونا چوہدری محمد بشیر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی و ممبر ضلع کونسل چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری محمد رزاق اور میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تمام گلے شکوے ختم ہو چکے الیکشن میں چوہدری محمد رزاق کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد رزاق قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہو کر وادی سماہنی کے لوگوں کی بھرپور ترجمانی کریں ، وادی سماہنی میں روڈ انفراسٹرکچر سے لے کر تعلیمی اداروں تک مسائل کے انبار ہیں جن کا ترجیحی بنیادوں پر حل ضروری ہے، وادی سماہنی میں مسائل کے خاتمے کے لیے لوگ اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائیں اور چوہدری محمد رزاق کو کامیاب کریں، امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی سماہنی کے ہر کونے سے لوگ جوک در جوک لیگی قافلے میں شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ مسائل سے تنگ آ چکے ہیں، 27 جولائی سے قبل ہی وادی سماہنی کے لوگوں نے ن لیگ کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، وادی سماہنی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ، تمام کارکنان پرامن رہ کر انتخابی کمپین کریں ہار دیکھ کر میرے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ، تقریب سے چیئرمین چوہدری مظہر یعقوب ، چوہدری محمد بشیر ،سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمد خان ، سابق ڈی اطلاعات راجہ اظہر اقبال سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق رکھنے ، ن لیگی پیغام ہر گھر پہنچانے پر زور دیا ، مقررین نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کے بعد گلگت بلتستان کے انتخابات میں بری طرح ناکام ہو چکی، حلقہ سماہنی میں مخالفین کے پر زور بدلتے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگوں نے بیس سال کی محرومیوں کے ذمہ دار کو مسترد کر دیا ہے جس کا ثبوت وادی سماہنی کے طول و عرض سے لوگوں کی ن لیگ میں شمولیت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں