وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے طلبہ کو آسان اقساط پر 1 لاکھ الیکٹرک (ای) بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت پنجاب حکومت ہر بائیک پر 70 ہزار روپے تک سبسڈی دے گی۔
اس منصوبے کے تحت طلبہ صرف 14 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ اور 2,100 روپے ماہانہ آسان قسط پر ای بائیک حاصل کر سکیں گے۔
طالبات کے لیے خصوصی پیکج کے تحت ڈاؤن پیمنٹ اور رجسٹریشن فیس وزیراعلیٰ پنجاب خود ادا کریں گی، جبکہ طالبات کو صرف 2,100 روپے ماہانہ کی سود سے پاک آسان قسط ادا کرنا ہوگی۔











