4

عوامی ہجوم نے آٹے کے ٹرک لوٹ لیے، ٹھیکیداروں نے ڈھلائی روک دی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)محکمہ فوڈ ٹھیکیدارایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سردار الطاف نے اعلان کیا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹے کی ڈھلائی نہیں کی جاسکتی حکومت وقت اور انتظامیہ فوری طور پر تحفظ دے تو آٹے کی ڈھلائی کی جائے گی چونکہ مظفرآباد اور فاروڈ کہوٹہ میں آٹے کے ٹرک زبردستی اتار لئے گئے جس کے خلاف مقامی تھانوں میں قانونی کارروائی کے لئے درخواست دیدی گئی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سردار الطاف خان نے کہا کہ محکمہ فوڈ آزاد کشمیر کے کنٹریکٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔اور عوامی ہجوم مظفرآباد اور فاروڈ کہوٹہ جانے والی مال بردار گاڑیوں سے آٹے کے تھیلے چھین چکے ہیں جسکی وجہ سے سرکاری آٹے کی ڈھلائی کرنے والے محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے ٹھیکیداروں کا لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہورہا ہے پلندری بلوچ ، راولاکوٹ ھجیرہ عباسپور تھوراڑ سمیت سڑکیں بند ہیں اور انتظامیہ موجود نہیں ہے اور حکومتی رٹ نہیں ہے جسکی وجہ حکومت آزاد کشمیر انتظامیہ محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے ٹھیکیداروں کی آٹے ڈھلائی کی مال بردار گاڑیوں کو آزاد کشمیر بھر میں اور بالخصوص پونچھ ڈویژن میں سیکیورٹی نہ ہونے اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے محکمہ خوراک کے ڈیلران کی دکانیں بند ہیں جسکی وجہ سے فلور ملوں سے آٹے کی ڈھلائی کا رسک نہیں لے سکتے ،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور انتظامیہ آٹے کی مال بردار گاڑیوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات اور اپنی زمہ داریاں پوری کریں تاکہ غریب عوام تک سرکاری آٹا پہنچ سکے اور آٹے کا بحران پیدا نہ ہوسکے ،چونکہ سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے آٹے کے ڈیلرز نے اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں جسکی وجہ سے ہم سرکاری آٹے کی ڈھلائی کرنے میں بے بس ہیں ۔ہم سوشل میڈیا اور سردار الطاف خان نے کہا کہ ہم قومی اخبارات کے زریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر محکمہ خوراک ڈھلائی ایسوسی ایشن کے ٹھیکیداروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں غریب عوام تک آٹا پہنچ سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں